Pages

Friday, March 11, 2011

جاپان میں شدید زلزلہ: دو سو زخمی


 جاپان میں زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کیےگئے جن میں سے ایک کی شدت رچٹر سکیل پر آٹھ سے زیادہ تھی

جاپان کے شمال میں شدید زلزلہ آیا ہے جس میں دو سو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زلزلے کے ان جھٹکوں میں سے ایک جھٹکا گزشتہ دو سال میں دنیا میں آنے والے تمام زلزلوں سے زیادہ شدید تھا۔
جاپان کا شمالی علاقہ مسلسل زلزلوں کے جھٹکوں سے مثاثر ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جاپان کے جزیرے ہوکائیڈو میں زلزلے سے دو سو سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں اور درجنوں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
زلزلے سے مثاثرہ علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں مکانات اور عمارتیں بجلی اور دوسری سہولیات سے محروم ہو گئی ہیں۔
ماضی میں بھی اس جزیرے میں اکثر زلزلے آتے رہے ہیں۔ جاپان کے جوہری بجلی گھر بھی اسی جزیرے میں واقع ہیں۔
جمعرات کو آنے والے زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ایک ریل گاڑی پٹڑی سے اتر گئی اور تیل صاف کرنے والی ایک ریفائنری کو آگ لگ گئی۔
خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا
شمالی جاپان اور مشرقی روس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ساحلِ سمندر سے دور رہیں کیونکہ زلزلے کی وجہ سے سمندری طوفان ان لوگوں کو شدید متاثر کر سکتے ہیں۔
زلزلوں کی پیمائش کرنے والے محکمے نے بتایا ہےکہ رچٹر سکیل پر اس زلزلے کی شدت آٹھ تھی اور یہ زلزلہ اتنا طاقتور تھا کہ اس سے تودے گر سکتے تھے اور عمارتیں بکھر سکتی تھیں۔
ان زلزلوں کے پیشِ نظر جاپان کے شمالی اور روس کے مشرقی علاقے میں رہنے والے لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ساحلِ سمندر اور نچلے علاقوں سے دور رہیں کیونکہ زلزلے کی وجہ سے سمندری طوفان ان لوگوں کو شدید متاثر کر سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی دو جھٹکوں میں سے ایک کی شدت آٹھ اور دوسرے جھٹکے کی شدت سات تھی اور ان کا مرکز ناکائیڈو جزیرے میں تھا۔ یہ جاپان کا انتہائی گنجان آباد جزیرہ ہے۔

No comments:

Post a Comment